ی*بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ حافظ القرآن کا ٹیسٹ آج ہوگا

پیر 4 مارچ 2024 22:55

۶کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے ایک بیان کے مطابق جن امیدواروں نے ڈی پی ٹی 2024 سیشن میں داخلے کے لیے درخواستیں دی ہیں انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ حافظ القرآن کا ٹیسٹ 5 مارچ کو ہوگا جب کہ انٹرویو کا انعقاد 6 مارچ 2024 کو صبح 9:30 بجی رجسٹرار کا دفتر BUMHS میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اصل کاغذات کے ساتھ مقررہ وقت پر انٹرویو کے لیے حاضر ہوں۔ ایسے امیدواران جو انٹرویو سے غیر حاضر رہیں گے ان کے کاغذات کو مسترد کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں