یوم پاکستان ڈسٹرکٹ سپورٹس ایونٹس کچھی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری

فٹبال کا شاندار فائنل میچ اسٹیشن مشکاف کلب نے ٹائیگر رئیسانی مٹھڑی کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا

منگل 23 مارچ 2021 00:08

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2021ء) یوم پاکستان ڈسٹرکٹ سپورٹس ایونٹس کچھی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری فٹبال کا شاندار فائنل میچ اسٹیشن مشکاف کلب نے ٹائیگر رئیسانی مٹھڑی کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیاجبکہ کرکٹ کا فائنل بھاگ الیون اور ڈھاڈر الیون کے مابین کل کھیلا جائیگا محکمہ کھیل کے زیر اہتمام کچھی اسپورٹس کے سلسلے میں فٹبال کا شاندار فائینل میچ اسٹیشن مشکاف اور ٹائیگر رئیسانی مٹھڑی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں اسٹیشن مشکاف کلب نے ٹائیگر رئیسانی مٹھڑی کلب کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا کرایونٹ ٹائیٹل کا تاج اپنے سر سجالیا میچ کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کچھی جمیل احمد مستوئی اور دیگر موجود تھے مہمان خاص نے فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ایونٹ میں کرکٹ کا فائنل میچ کل ڈھاڈر الیون اور بھاگ الیون کے درمیان ڈگری کالج بھاگ میں کھیلا جائیگا

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں