ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کچھی علی نواز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

پیر 27 فروری 2023 19:08

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کچھی علی نواز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان سے تحصیل ڈھاڈر کرکٹ کمیٹی کے ممبر محمد عارف بنگلزئی،بابائے فٹبال کچھی چوہدری غلام محمد رند دیگر کھلاڑیوں نے ملاقات کرکے انہیں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف آفیسر ضلع کچھی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مقامی کھلاڑیوں کو حکومتی سرپرستی اور مواقع فراہم کرکے کھیل دوستی کا ثبوت پیش کرینگے ۔

ڈی ایس او کچھی علی نواز رند نے کہا کہ حکومتی سرپرستی میں ضلع کچھی کے کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کیئے جائیں گے ضلع کچھی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انکی حوصلہ افزائی کرکے مواقع فراہم کیئے جائیں گے تاکہ مقامی کھلاڑی دیگر اضلاع اور صوبائی لیول پر نمایاں پرفامنس پیش کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں