جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کچھی کرکٹ کا فائنل میچ کا تاج ڈھاڈر الیون کے سر سج گیا

منگل 15 اگست 2023 20:48

جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کچھی کرکٹ کا فائنل میچ کا تاج ڈھاڈر الیون کے سر سج گیا
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2023ء) جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کچھی کرکٹ کا فائنل میچ کا تاج ڈھاڈر الیون کے سر سج گیا فائینل میچ میں بھاگ الیون کو 75 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا میچ آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کا اعزاز لیجنڈ بلے باز کلیم اللہ کے نام رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کچھی بولان کے سلسلے میں کرکٹ کا شاندار فائینل میچ مچھ کالا گراؤنڈ میں ڈھاڈر الیون اور بھاگ الیون کے درمیان کھیلا گیا ڈھاڈر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 162 رنز کا حدف سیٹ کیا جس میں لیجنڈ کلیم اللہ نے شاندار 75 رنز، عامر بابر 40 اور بابو نجیب اللہ نے تیز ترین 30 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے جواب میں مطلوبہ حدف کے تعاقب میں بھاگ الیون کی ٹیم پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 87 رنز سکور بنا سکی ڈھاڈر الیون کی جانب سے عبدالروف اور محمد حفیظ نے دو دو جبکہ ریاض احمد نے ایک وکٹ اپنے نام کیا اس طرح شاندار فائینل میچ کا ٹائیٹل ڈھاڈر الیون کے نام رہا میچ کے مہمان خاص ڈی ایس او کچھی علی نواز رند جبکہ اعزازی مہمان خاص ایم ایس ڈاکٹر سجاد گمشادزئی تھے جنہوں نے ونر رنر کھلاڑیوں میں انعامات ،ٹرافی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں