کوہاٹ ،ْ بونیر سے کراچی جانیوالی بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

ہفتہ 4 اگست 2018 19:47

کوہاٹ ،ْ بونیر سے کراچی جانیوالی بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 13 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں مسافر بس اور ٹینکر کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں میں سے 13 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جو سماری کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ،ْواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں