بونیر ،گاڑیوں سے بیٹریاں نکال کر کباڑی کے ہاتھوں فروخت کرنے والی گروہ گرفتار

ہفتہ 2 فروری 2019 17:12

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) تھانہ ڈگر کے حدود میں سٹرک کنارے کھڑ ی گاڑیوں سے رات کے وقت بیٹریاں نکال کر سواڑی میں کباڑی کے ھاتھوں فروخت کرنے والی گروہ کو رنگے ھاتوں گرفتار کرکے دوملزمان بختاج ساکن بر گوکند اور اعجاز علی ساکن انعاپور کو گرفتار کرکے فروخت کے لیے لے جانی والی چوری شدہ چھ عدد بیٹریاں برامد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کی نشاندھی پر سواڑی بازار میں چھاپہ مارکر کباڑی محمد الیاس ساکن کڑپہ کی دکان سے مذید تیرہ عدد بیٹریاں برامد کرکے ملزمان کو برامد شدہ بیڑیاں سمیت میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہیں۔

تھانہ ڈگر میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایس ایچ او خالد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ اطلاع پر گوکند ڈگر روڈ ناکہ بندی کے دروان فلائنگ کوچ نمبر AL 7073کو روکا گیا تو گاڑی میں چھ عدد بیٹریاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

پوچھ گچھ پر ڈرائیور اور کلینر نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چوری شدہ بیٹریاں سواڑی بازار میں کباڑ کی دکان پر فروخت کے لیے لے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے کباڑکے دکاندار کو فون لگاکر چوری شدہ مال حوالے کرنے کے لیے بلایا اور موقع پر گرفتار کرلیا ۔اس موقع پر زیر حراست ملزمان نے میڈیا کے سامنے بیٹریاں چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ایس ایچ او نے مذید بتایا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہیں اور مذید چوریوں کے انکشافات کی توقع ہے۔اس موقع چوری شدہ بیٹریوں کے مالکان بھی موجود تھے جنھوں نے پولیس کی کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے ایسے واقعات کی تدارک میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں