اسسٹنٹ کمشنر گدیزئی کا جوڑ بازار پر اچانک چھاپہ،ڈرائیونگ کی خلاف ورزی ،نرخنامے کیخلاف ورزی اور صفائی نہ رکھنے والوں کو موقع پر جرمانے

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:00

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر گدیزئی سالارزئی حماد حیدر کا جوڑ بازار پر اچانک چھاپہ،ڈرائیونگ کی خلاف ورزی ،نرخنامے کیخلاف ورزی اور صفائی نہ رکھنے والوں کو موقع پر جرمانہ کئے۔بعض کو تنبیہ دی۔آئندہ عوام کی مال وجان سے کھیلنے والوں کا میرے حلقہ میں کوئی جگہ نہیں۔عوام کا خادم ہوں ،عوامی مسائیل اور مشکلات حل کر کے دم لوں گا۔

تفصیلات کیمطابق تحصیل گدیزئی سالارزئی کے اسسٹنٹ کمشنر حماد حیدر نے جمعرات کے روز جوڑ بازار پراچانک چھاپہ مارا۔جہاں انہوں نے گراں فروشوں اور ڈرائیونگ کیخلاف ورزیوں پر کئی ڈرائیوران کو موقع پر جرمانے عائید کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور یہاں کے عوام کی صحت مال وجان کا تحفظ اولین فرض سمجھتاہوں۔

(جاری ہے)

صفائی نہ رکھنے اور سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے والوں جبکہ ڈرائیونگ اصولوں کی خلاف ورزی جیسے لائیسنس اور ہیلمیٹ نہ رکھنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے اس موقع پر جوڑ بازار میں مختلف اشیاء کے دکانوں ،قصائی سنٹرز ہوٹلوں اور یوٹیلیٹی سٹور کا بھی دورہ کیا۔اور ازخود جائیزہ لیا۔عوام علاقہ نے اے سی کے اس اقدام کو سراہا۔اور کہا کہ ایک طرف اوپر سے مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں تو دوسری طرف بازاروں میں دکانداروں نے بھی خود ساختہ مہنگائی شروع کی ہے۔جس سے عام عوام کی زندگی اجیران بن گئی ہے۔اسی طرح اگر بازاروں میں روزانہ کی بنیادوں پر چیک اینڈ بلنس برقرار رہی تو عوام کو ریلیف ملے گا۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں