بورے والا،تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق

منگل 15 اکتوبر 2019 18:45

بورے والا۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے معمر خاتون جاں بحق،تفصیلات کے مطابق آفاق خاں چوک پر سڑک عبور کرتے ہوئے ایک معمر خاتون کو تیز رفتار ڈالے نے بری طرح کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی خاتون کی نعش کو ریسکیو 1122نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا جہاں اسکی شناخت پٹھانی بی بی زوجہ محمد عاشق سکنہ 81 ڈبلیو بی کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں