بورے والا،ریڑھی پھڑی لگانے والے محنت کشوں کا گول چوک میں احتجاج اوردھرنا

بدھ 20 مارچ 2024 19:18

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ریڑھی پھڑی لگانے والے محنت کشوں کا گول چوک میں احتجاج اور دھرنا اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گول چوک میں ریڑھی اور پھڑی لگانے والے محنت کش افراد نے میونسپل کمیٹی کے عملے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پر محمد فریاد، محمد فرحان، محمد ندیم،محمد ثاقب رضوی، منشی عدنان احمد، محمد ثاقب نے کہاکہ ماہ رمضان کا مہینہ ہے ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ریڑھیاں لگاکر محنت کرکے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں میونسپل کمیٹی کا عملہ ہمیں کاروبار کرنے سے منع کرکے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے پر تلا ہوا ہے جبکہ سارے شہر میں ریڑھیاں لگاکر لوگ کام کررہے ہیں اوپر سے عید بھی آرہی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں بیروز گار نہ کیا جائے ہمیشہ روزگار کرنے دیا جائے ہم یقین دلاتے ہیں کہ آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز احمد جوئیہ کا کہنا ہے کہ گول چوک میں ریڑھی پھڑی لگانے سیٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے عوامی شکایات پر میونسپل کمیٹی کا عمل کاروائی کرتا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں