سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کا گروہ گرفتار کر لیا ، موٹر سائیکل اورنقدی بھی برآمد کرلی

جمعرات 21 مارچ 2024 14:43

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی موٹر سائیکل چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار، 22 مقدمات ٹریس، 17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ، نقدی و ناجائز اسلحہ برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی ہدایات پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی بوریوالا خالد محمود چوھان کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز پولیس تھانہ سٹی نے سرقہ عام، موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہزاد عرف شہزادی سمیت پانچ ممبران گرفتار کو گرفتار کر کے 22 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 17 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جس میں دس موٹرسائیکل ،دو رکشہ، 1لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ شامل ہے برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں