گگو منڈی،غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،چوہدری محمد یوسف کسیلی

جمعہ 11 جون 2021 22:08

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ن لیگ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا تھا پی qٹی آئی نے آ کر دوبارہ ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے گرمی کی شدت سے بچوں بوڑھوں خواتین کا برا حال ہے سکولوں میں بچے بے ہوش ہو رہے ہیں اور کاروبار جو پہلے کرونا کی وجہ سے تباہ ہو چکے تھے رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیدنگ نے نکال دی ہے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں توانائی کے نئے منصوبے لگا کر بجلی کی کمی کو پورا کر دیا تھا اور ملک میں فاضل بجلی پیدا ہو رہی تھی لیکن پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت نے دیگر شعبوں کی طرح بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبہ میں اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے اور ملک کو ایک بار پھر اندھیروں کے حوالے کر دیا ہے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں