بورے والا،تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی

لڈن روڈ پر سکول کی وین کا سٹئیرنگ لاک ہونے پر بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ڈرائیور، دو ٹیچرز اور بچوں سمیت 5زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل

جمعہ 1 مارچ 2024 21:05

بورے والا،تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) تیز رفتار کار نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی، جبکہ لڈن روڈ پر سکول کی وین کا سٹئیرنگ لاک ہونے پر بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ڈرائیور، دو ٹیچرز اور بچوں سمیت 5زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈ پر ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے سڑک کے قریب کھیلتے ہوئے چھ سالہ بچے فیضان کوبری طرح روند ڈالا جس سے بچہ موقع پر ہی جانبحق ہوگیا جبکہ کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہوگیا، دوسرے حادثہ میں بورے والا سے لڈن روڈ پر سکول کی وین کا سٹئیرنگ لاک ہونے پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور وین بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور، دو ٹیچرز اور بچوں سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جبکہ شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں