بورے والا، دوہرے قتل کے تین خطرناک ملزمان گرفتار

تینوں ملزمان نے ایک سال قبل نیاز جوئیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

بدھ 13 مارچ 2024 22:14

بورے والا، دوہرے قتل کے تین خطرناک ملزمان گرفتار
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) تھانہ ساہوکا پولیس نے دوہرے قتل کے تین خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان نے ایک سال قبل نیاز جوئیہ سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے گاوں 305/ای بی کے رہائشی دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اجرتی قاتل نیاز احمد جوئیہ کو گزشتہ سال 6فروری کو کار میں سوار مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ ایک ختم میں شریک تھا اس دوران گاوں کا ایک دوکاندار بھی گولیوں کی زد میں ?کر جان کی بازی ہار گیا تھا اس دوہرے قتل کا مقدمہ تھانہ ساہوکا میں درج کرلیا تھا لیکن ملزمان انتہائی خطرناک تھے اور پولیس کی گرفت سے بچے چلے آرہے تھے تاہم تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ او روف گجر کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ دنوں اس دوہرے قتل میں ملوث تین ملزمان نواز عرف ماجو چوہان، نکو ہانس سکنہ 243/ای بی اور ثمران عرف ثمرانہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں