چوری کی وارداتوں میں ملوث آدم خان اور محمد خان کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 20 جنوری 2019 19:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک انور کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسٹی مسرت شاہ اور ملک ضمیر اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہسپتال روڈ پر ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ آدم خان اور محمد خان کو گرفتار کر لیا اور ان سے مسروقہ موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہسپتال روڈ پر گزشتہ دنوں 20سے زائد دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کرلیا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان افغانی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں