چکوال، قانون شکن ڈرائیوروں کیخلاف کارروئی ، مقدمہ درج

پیر 21 اکتوبر 2019 16:30

چکوال۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) قصبہ ڈوہمن تھانہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں ڈرائیونگ لائسنس اور سی این جی سلنڈر کا اجازت نامہ نہ دکھانے والے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ کامران حنیف نے استغاثہ دیا کہ سوزوکی نمبریLES 6254 جس کو ڈرائیور کلیم اللہ ولد گل زریں سکنہ چوآسیدنشاہ انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلارہا تھا جو روکنے پر نہ رکا جس کا تعاقب کر کے پکڑنے کے بعد وہ ڈرائیورنگ لائسنس اورگاڑی میں لگے سی این جی سلنڈر کا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔اے ایس آئی منیر احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں