چکوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ،فوزیہ بہرام

اتوار 16 فروری 2020 17:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) رکن قومی اسمبلی فوزیہ بہرام نے کہا ہے کہ موجودہ سال ترقی اور خوشحالی کا سال ہے اور ضلع چکوال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے اور پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے دوران جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے۔ وہ ویرو گاؤں میں بڑے جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ فوزیہ بہرام جب قصبہ ویرو پہنچیں تو اہالیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی جبکہ قصبہ مینگن سے ملک یاسر عباس اور چوہدری اختر کی سربراہی میں محترمہ کے قافلہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد چک بھون میں چوہدری حسن جمال اور ڈاکٹر عامر میکن کی سربراہی میں محترمہ کا شاندار استقبال ہوا اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر محترمہ کے ہمراہ سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو، مہرو سے حوالدار انور، نیلہ سے چوہدری نواز، جبی سے راجہ افتخار، محمد ارشد بلہ، ڈھوک رانجھہ سے محمد شریف حطار، بیگال سے محمد الطاف، محمد بشیر اور دیگر چک نارنگ سے چوہدری محمد خان، موہڑہ کور چشم سے چوہدری اعجاز اور چوہدری حسین مظہر اور تلہ گنگ سے اشفاق بڈھیال، ملک عظمت حیات چیرمین ٹمن اور دیگر نے شرکت کی۔ فوزیہ بہرام نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ویرو لنک روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں