ضلع چکوال میں بھی بھارت کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:07

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) حکومتِ پاکستان کے احکامات پر ملک بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی بھارت کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا اور اس موقع پر ضلعی و تحصیل سطح پر منعقدہ احتجاجی ریلیوں کے شرکاء نے نہتے مظلوم کشمیری عوام پر سفاک بھارت کے بد ترین ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بے مثال یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حق خودارادیت و آزادی کی مکمل حمایت کا پختہ عزم دہراتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرنے کی سفاکانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور مظلوم کشمیریوں  کو ان کا حق آزادی دے تاکہ وہ اپنی آزاد ریاست کی آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں