ڈسٹرکٹ بار چکوال کے دس ایگزیکٹو چیمبرز کا افتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 18 دسمبر 2021 16:28

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ بار چکوال کے دس ایگزیکٹو چیمبرز کا افتتاح کر دیا گیا۔خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار اظہر اعوان نے بتایا کہ بار کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی پرائیویٹ شخص نے اتنی بڑی رقم ڈسٹرکٹ بار کو دی۔سیکرٹری جنرل محمد نوید بٹ نے کہا کہ سندھ حکومت نے وکلاء کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

لہٰذا چکوال بار کے لیے بھی حکومت سے خصوصی گرانٹ اور طبی سہولیات کے حوالے سے منظوری حاصل کی جائے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صدر پیر وقار حسین کرولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بڑے بھائی پیر شوکت حسین کرولی کا تعلق آپ کی برادری سے ہیں۔میں نے اس لیے اپنی خصوصی خدمت پیش کی ہے اور آئندہ بھی حکومتی سطح پر اور ذاتی حیثیت سے ڈسٹرکٹ بار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔تقریب کے آخر میں پاکستان بار کونسل کے ممبر ریٹائرڈ جسٹس حسن رضا پاشا اور سینئر ایڈووکیٹ امیر بٹ ایڈووکیٹ نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی۔آخر میں وکلاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں