نو عمر بچے کو دہوکہ دہی سے لے جاکر بھیک منگوانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 18 دسمبر 2018 18:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) غریب محنت کش کے نو عمر بچے کو جعلسازی اور دھوکہ دہی سے لے جاکر بھیک منگوانے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ محمد ریاض ولد سعی محمد ساکن تین مرلہ سکیم چکوال نے عدالت میں درخواست دی کہ وہ پھیری کا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم محمد فیاض ولد محمد ریاض ساکن راولپنڈی جو اس کے جاننے والا تھا اس کے گھر آیا اور اس کی بیوی سے محمد اعجاز پسرم کو یہ کہہ کر ساتھ لے گیا کہ راولپنڈی میں اس کے جاننے والے کچھ افراد نے این جی او بنا رکھی ہے جہاںپر ایسے بچوں کی مکمل دیکھ بھال کی جاتی ہے اور ہر ماہ دو بار والدین سے ملاقات بھی کروائے گا جس کی اب تک ان کی اپنے بیٹے سے ملاقات نہ کروائی ہے اور انہیں معلوم ہو اہے کہ محمد فیاض ایسے بچوں سے بھیک منگوانے کا کام کرتا ہے۔

محمد فیاض نے ان سے دھوکہ دہی اور فراڈ کر کے اس کے بیٹے کو طارق ولد نامعلوم کے پاس بھیک منگوانے کیلئے فروخت کر کے سخت زیادتی کی ہے۔ عدالت کے حکم پر سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں