چکوال پولیس نے یکم جنوری تا یکم اپریل 2024ء تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیرِنگرانی چکوال پولیس کی یکم جنوری تا یکم اپریل2024ء میں کی جانے والی موثر کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔چکوال پولیس نے یکم جنوری تا یکم اپریل 2024ء میں 46مقدمات ٹریس آؤٹ کرکے 09 ڈکیت گینگ اور 25 کارندے گرفتار کئے جن سے ٹوٹل1کڑوڑ 62لاکھ85ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

اشتہاری ملزمان میں 17 اے کیٹگری اشتہاری، 187 بی کیٹیگری، اور 406عدالتی مفروران سمیت ٹوٹل 610 ملزمان گرفتار کیے۔ناجائز اسلحہ کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئیں جن میں 10 کلاشنکوف، 28 رائفلز/بندوق، 140 پسٹلز برآمد کرکے 181 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا اور 68 ملزمان کو گرفتار کرکے 320 بوتل شراب، 42 کلو 565گرام چرس اور 650گرام افیون برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

چکوال پولیس نے پتنگ فروشوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا 68 مقدمات درج کیے 14 آتش بازی، 8127 پتنگ اور 155 گوٹ ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔ڈی پی اوکیپٹن(ر) واحد محمود نے بتایا کہ چکوال پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں جارہی ہے، غیر قانونی و سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی،آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے یکم جنوری تا یکم اپریل کی کاکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں