کلرسیداں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

جمعہ 5 اپریل 2024 21:13

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) کلرسیداں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے علاقہ کنوہا کے رہائشی طارق محمود اور ان کی اہلیہ ٹرک تلے آکر جانبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں مرید چوک میں پیش آنے والے حادثے میں ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو کچل دیا جنھیں ریسکیو 1122 نے شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دونوں میاں بیوی دم توڑ گئے۔ کلرسیداں پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔\378

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں