ڈی پی او چکوال کا امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے چکوال کے تمام امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کے پیش نظر انتظامات چیک کیے اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال نے امتحانی مراکز میں طلباء و طالبات کو ایمانداری، محنت اور لگن سے پیپر حل کرکے کامیابی سمیٹنے کا کہا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چکوال نے امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کو بھی ایمانداری کی تاکید کی اور کہا کہ امتحانی سنٹر میں بیٹھے تمام طلباء و طالبات آپ کے بچوں جیسے ہیں تمام طلباء و طالبات سے یکسر سلوک کیا جائے۔ڈی پی او چکوال نے روشن اور تابناک مستقبل کے لیے نقل کے عمل کو قبیح قرار دیا اور طلبا و طالبات کو تاکید کی کہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے کڑی سے کڑی محنت کریں۔ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود نے بتایا کہ حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس کی طرف سے با شعور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے امتحانی مراکز کے دورے کئے جا رہے ہیں،نوجوان نسل ہی پاکستان کا مستقبل اور روشن چہرہ ہیں جنہیں مہذب اور قابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں