چاند رات اور عید الفطر کی آمد ،چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے

اتوار 7 اپریل 2024 18:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی ہدایت پر چاند رات اور عید الفطر کی آمد کے موقع پر ضلع چکوال بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔ڈی پی او چکوال کی جانب سے چاند رات کے موقع پر سکیورٹی پلان کا اجراء کیاگیااور ضلع بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کی جائے گی ۔

ڈی پی او چکوال نے تمام ناکہ بندی پوائنٹس اور بازاروں کا وزت کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تمام مساجد،عبادت گاہوں،بازاروں اور شہر بھر میں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار موقع سے بچا جا سکے۔ ڈی پی او نے کہا کہ چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ،آتش بازی،ہلڑ بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے گی،ناکہ بندی پوائنٹس پر تمام افسران و اہلکاران کو ہائی الرٹ رہنے کی تلقین کی گئی اور جیت کتروں سمیت کسی بھی مشکوک افراد کی کڑی نظر رکھی جائے،آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات پر عوام الناس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں سے روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں