چکوال،پنجرے کے معمولی جھگڑے پر گولیاں چلنے سے دو افراد شدید زخمی

منگل 21 مئی 2019 17:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پنجرے کے معمولی جھگڑے پر گولیاں چل گئیں جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ظفرا قبال ولد محمد امیر نے پولیس کو بتایا کہ اس کے چھوٹے بھائی عامر شہزاد نے کچھ دن قبل مرغیوں کے پنجرے کا سودہ ملزم عنصر عباس ولد غلام حسین ساکن کرسال کیساتھ کررکھا تھا، عنصر عباس پنجرہ لینے کیلئے آیا تو اس کے بھائی نے بتایا کہ پنجرہ اس کا دوست لیکر گیا ہوا ہے جونہی واپس کرے گا تواسے دے دے گا، جس پر عنصر عباس مشتعل ہوگیا اور گالی گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر چلا گیا۔

(جاری ہے)

شام کو جب اس کا چھوٹا بھائی عامر شہزاد ،بڑا بھائی خضر حیات عامر شہزاد کی بیوی گلناز اختر گھر پر موجود تھے کہ اس دوران عنصر عباس موٹرسائیکل پر آیا اور اس نے تیس بور پستول سے سیدھا فائر کر کے عامر شہزاد اور اسے شدید زخمی کردیا۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم عنصر عباس کی تلاش شروع کردی ہے جو موقع پر سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں