چکوال، چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں 17صفر کا حساس ترین جلوس مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سادات سے برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:27

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) جمعرات کے روزچکوال میں چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں 17صفر کا حساس ترین جلوس مرکزی امام بارگاہ مہاجرین سادات سے صبح گیارہ بجے برآمد ہوا۔جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں شبیع علم حضرت عباس اٹھا رکھے تھے۔اور ماتم داری کرتے ہوئے سید عابد حسین شاہ مرحوم کے گھر پہنچیاور وہاں سے شبیع ذوالجناح کا بڑا جلوس برآمد کیا گیا۔

مذکورہ جلوس ایک بار پھر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گیا۔نان بائی بازار،پرانی سبزی منڈی،صرافہ بازار سے ہوتا ہوا مرکزی چھپڑ بازار پہنچا اور یہاں پر نماز ظہرین باجماعت ادا کی گئی۔بعد ازاں مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ذاکرین نے محمد و آل محمد کے فضائل و مصائب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اختتام مجلس پر ماتم داروں نے زبردست زنجیر زنی کی۔

بعد ازاں یہی حساس ترین جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپسی امام بارگاہ مہاجرین سادات میں بخیر و عافیت اختتام پذیر ہو گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور ڈی پی او عادل میمن نے جلوس کے داخلی راستوں خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا۔اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے تھے۔اور شرکاء کی سخت جانچ پڑتال کی جاتی رہی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔

سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی نگرانی ڈی پی او چکوال خود کرتے رہے۔جبکہ آر پی او احسان طفیل نے بھی چکوال کا دورہ کیا اور جلوس کے ہمراہ کچھ دیر موجود تھے۔ جبکہ محکمہ 1122 کے ڈاکٹر عتیق احمد،محکمہ سوئی گیس،محکمہ واپڈا ،سول ڈیفنس اور بلدیہ چکوال کا عملہ سی او گلریز وڑائچ کے زیر نگرانی جلوس کے ہمراہ موجود رہا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں