چکوال،ڈوہمن پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 2 جون 2020 21:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2020ء) ڈوہمن پولیس نے تین مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ سب انسپکٹر محمد عرفان نے استغاثہ دیا کہ ملزم ریحان اختر ولد علی اختر سکنی جنڈیالہ کے قبضہ سی30بور پسٹل اور تین گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ سب انسپکٹر علی عباس نے استغاثہ دیا کہ ملزم ہمایوں اختر ولد رب نواز سکنہ ڈھوڈہ کے قبضہ سے تیس بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ اے ایس آئی خالد شبیر نے استغاثہ دیا کہ ملزم عابد خان ولد اورنگزیب سکنہ ہاپھی کے قبضہ سے تیس بور پسٹل اور تین گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں