ٹائیگر فورس سٹی چکوال کے رضاکاروں کی کرونا وائرس آگاہی مہم جاری

پیر 30 نومبر 2020 23:38

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ٹائیگر فورس سٹی چکوال کے رضاکاروں کی کرونا وائرس آگاہی مہم جاری ہے۔ٹائیگر فورس سٹی چکوال گروپ کیپٹن عرفان علی سید کی ٹیم کی ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم کی ہدایات پر عوام میں کرونا وائرس آگاہی مہم پھرپور طریقے سے جاری ہے۔ٹائیگر فورس کے رضاکار نے پیر کے روزتھنیل پھاٹک سے پنڈی پھاٹک اور اشرف ٹاؤن تک کے تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں کرونا وائرس آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا مشین عوام میں کرونا وائرس سے پچاوکے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ عوام کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیناٹزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ٹائیگر فورس سٹی چکوال گروپ کیپٹن عرفان علی سید کے ٹیم کے رضاکاروں کا گزشتہ کئی دنوں سے آگاہی مہم جاری ہیں اور مسلسل عوام میں آگاہی دیں رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ عرفان علی سید کا انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو لوگ کرونا وائرس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہیں ان کے خلاف سحت ایکشن لیں تاکہ دوسروں کی زندگیوں کو پچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں