کلرکہارکے قریب تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالاہے

بدھ 19 جنوری 2022 22:14

چکوال۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔19 جنوری2022ء) :کلرکہارکے قریب تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل ڈالاہے ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان افغانی اور تھوہا بہادر کے رہائشی تھے،متوفیان کے نام سمیع اللہ اور شیر ولی بتائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کلرکہار حادثے کلرکہار بھر پور روڈ پر پی ایس بیس کے نزدیک پیش آیا جہاں پر ٹریلر نمبر AGT-2003نے تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سمیع اللہ اور شیر علی کو کچل دیا ، دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، ٹریلر ڈرائیور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دونوں نعشوں کو ٹراما سنٹرکلرکہار منتقل کر دیا گیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں