کلرسیداں ،سرکاری فلاحی مرکز چوآ خالصہ میں چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج

بدھ 14 ستمبر 2022 21:26

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2022ء) سرکاری فلاحی مرکز چوآ خالصہ میں چوری کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سلطان قمرنے معاملے کا علم ہونے پر فوری طور پر سپیشل پرسن خاتون سے ملاقات کی اور واقعہ کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نامعلوم چوروں نے سپیشل پرسن خاتون کی عدم موجودگی میں انکے رہائشی کمرے سے نقدی و دیگر اشیاء چرا لیں تھی۔

اطلاع باوجود مقامی پولیس کی عدم دلچسپی پر خاتون نے راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر راولپنڈی احمد زنیر چیمہ نے فوری طور پر ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سلطان قمر کو متاثرہ خاتون سے ملاقات کرکے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

جس پرایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سلطان قمر فوری طور سپیشل پرسن متاثرہ خاتون کے پاس پہنچے اور چوری کے واقعہ کے متعلق تفصیلات حاصل کرکےقانون کے مطابق ضابطے کی کاروائی مکمل کی۔

سپیشل پرسن خاتون نے ایس پی صدر راولپنڈی اور ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سلطان قمر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے سمیت فوری طور پر ایف آئی آر کا اندراج کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں