کلرسیداں میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا

پیر 19 ستمبر 2022 22:39

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2022ء) تحصیل کلرسیداں میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل ہفتہ وار مہم کے آغاز کے لئے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلرسیداں میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہم کا باقاعدہ آغاز اسسٹنٹ کمشنر رمیشہ جاوید اعوان نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثوبیہ خورشید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) داؤد کیانی، پی ٹی آئی کلرسیداں کے صدرسیماب حیدر اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تربیت یافتہ سٹاف طبی ماہرین کی نگرانی ویکسینیشن مہم سر انجام دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ 36 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی جائے جس کے لیے والدین میں آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فرحت ابراہیم نے کہا کہ ہفتہ وار مہم کے دوران تحصیل بھر میں 36 ہزار بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائیں گی اس عمل کے لئے محکمہ صحت کے کے تربیت یافتہ سٹاف پر مبنی 11 فکس اور 50 آوٹ ریچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تحصیل کلر سیداں کی گیارہ یونین کونسلز میں سے ہر ایک میں ایک ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ دیے گئے ٹارگٹ کو مکمل کریں تاہم اس کے لیے ہمیں بچوں کے والدین کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اسٹاف کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔\378

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں