تھانہ کلرکہارکی حدود میں مختلف واقعات مین 5 افراد لقمہ اجل بن گئے

جمعہ 23 جون 2023 22:20

کلرکہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2023ء) تھانہ کلر کہار کی حدود میں مختلف واقعات مین 5افراد لقمہ اجل بن گئے تفصیل کے مطابق تھانہ کلر کہار کی حدود قصبہ بوچھال کلاں میں دو سگے بھائیوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا فرحان سلیم اور دانش عرف شملو محلہ رحمانیہ میں اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فرحان سلیم موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ دانش سلیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیافائرنگ کرنے والا شخص موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسرا واقع قصبہ بھر پور میں اس وقت پیش آیا جب تین مزدور کنویں کی صفائی کر رہے تھیکہ کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے ان کا دم گھٹ جانے سے تیموں مزدور جانبحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی 1122اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور تینوں مزدوروں کی نعشوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں