وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان کی ملاقات

سات کروڑ کی لاگت سے مرجان،ڈھوک چاندی روڈ کی سڑک کے ترقیاتی کاموں پر بات چیت ، وزیر اعظم کی جلد منصوبوں کے افتتاح کی یقینی دہانی

پیر 19 فروری 2018 18:00

چکوال/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈیڑھ گھنٹے تک طویل ملاقات۔ملاقات میں چیئرمین یوسی وروال سردار عامر عباس،چوہدری مقصود نیلہ اور حاجی ریاض حسین بھی موجود تھے۔جبکہ ملاقات کے دوران ضلع چکوال کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے قبل ازیں وزیر اعظم سے ملاقات کر کے حلقہ پی پی 22کے متعدد قصبات جہاں پر سوئی گیس اور بجلی کی سہولت موجود نہیں۔وزیر اعظم سے ان علاقوں میں بجلی اور سوئی گیس فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔جسے وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی تھی۔مذکورہ علاقوں کو بجلی اور گیس فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے حلقہ پی پی 22کے دس قصبات جن میں نیلہ،دلہہ،جبی،ڈھوک پروانہ،ڈھوک ڈبھری،مہرو پیلو،چک بھون،مینگن،بھلے بالااور کلرکہارشامل ہیں بجلی کی فراہمی سمیت سروے روپورٹ پیش کی۔

جسے وزیر اعظم نے من وعن قبول کیا۔علاوہ ازیں سات کروڑ کی لاگت سے مرجان،ڈھوک چاندی روڈ کی سڑک کی بھی منظور دیدی ۔وزیر اعظم ماہ اپریل میں ان تمام منصوبوں کا خود افتتاح کرینگے۔سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔حلقہ پی پی 23اور حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتی ہیں اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں بھی ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن تمام نشستیں حاصل کریگی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں