k غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

23 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 تک پہنچ گئی

اتوار 24 دسمبر 2023 19:50

8 چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، گذشتہ روز ایک ہزار 159 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی، جن میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل، غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے، گذشتہ روز ایک ہزار 159 افغان شہریوں کی واپسی ہوئی، جن میں 287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچے شامل ہیں، افغانستان روانگی کے لئے 54 گاڑیوں میں 86 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی، 23 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 97 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں