چمن میں جے یوآئی ف کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

حملے میں حافظ حمداللہ محفوظ رہے،نامعلوم ملزمان نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر5 منٹ تک فائرنگ کی، محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کا حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 7 فروری 2024 18:54

چمن ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 فروری 2024ء) چمن میں میزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جے یوآئی ف کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق چمن میں نامعلوم ملزمان نے جے یوآئی ف کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے حافظ حمداللہ کی گاڑی پر5 منٹ تک فائرنگ کی، حملہ آوروں کی فائرنگ پر حافظ حمداللہ کے محافظوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

حافظ حمداللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ قاتلانہ حملے میں جے یوآئی رہنماء حافظ حمداللہ محفوظ رہے۔ حملے کے بعد پولیس اور ایف سی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور جائے وقوعہ سے واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کئے۔ جس کے بعد حافظ حمداللہ کا قافلہ میزئی اڈہ طور پل سے نکل کر چمن کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے پر پولیس اور لیوی نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اورفرار حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں