چمن، عقید ہ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ اساس مسئلہ ہے عقیدہ ختم نبوت ؐ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،مفتی جمال الدین نقشبندی

پیر 15 اپریل 2019 20:35

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) جامعہ اسلامیہ علامہ شہید ٹائون میں انٹرنیشنل ختم نبوت ؐ موومنٹ بلوچستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ کانفرنس زیراہتما م بلوچستان انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ زیرصدارت صوبائی امیر مفتی جمال الدین نقشبندی جنرل سیکرٹری نثار احمد صدیقی ہوا جس میں مرکزی قائدین ،علاقے کے معتبرین اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے امراء ونظماء نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شیخ العرب والحجم ڈاکٹر احمد علی سراج ،جانشین سفیر ختم نبوت فاتح مرزائیت مولانا محمدالیاس چنیوٹی ایم پی اے پنجاب اسمبلی ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ صوبائی امیر مفتی جمال الدین نقشبندی ، مولوی محمدایوب ،مولوی احمدا للہ حنفی ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری نثاراحمد صدیقی ،قبائلی رہنماء حاجی راہ محمداچکزئی ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر بسم اللہ رودی ،اہلنست والجماعت کے ضلعی صدر عبدالخالق سنی ،قاری امداد اللہ نے کہاکہ عقید ہ ختم نبوت امت مسلمہ کا مشترکہ اساس مسئلہ ہے عقیدہ ختم نبوت ؐ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین اور دستور کے روشنی میں قادیانیوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ وہ ملک اسلام کے غدار ہے اورمسلم امہ میں انتشار کے ساتھ ساتھ اپنے باطل نظریات کی تبلیغ کررہے ہیں یہ سراسر آئین پاکستان کے خلاف ہے فتنہ قادیانیت کیخلاف اکابرین دیوبند نے ہر محاذ پر جنگ لڑی ہے مفکر اسلام مولانا مفتی محمودؒ اورعلامہ عبدالغنی شہید ؒ ودیگر اکابرین علماء دیوبند کے خدمات ناقابل فراموش ہے انہوںنے کہاکہ علماء دیوبند کی کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے انہوںنے کہاکہ فتنہ قادیانیت کے تعاقب صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیابھر میں کیاجائیگا اور فتنہ قادیانیت ایک ناسور ہے اس کے خلاف امت مسلمہ نے ہمیشہ کیلئے ہر قسم کے اختلاف کو ختم کرنا ہوگا اس قبل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے اکابرین جب جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی شہید ؒ ٹائون پہنچنے پر اساتذہ اور طلباء کرام نے استقبال کیا اور علامہ شہید ؒ کے آخر ی آرام گاہ پر حاضر ی دی اور مولانا محمدعمر مکی فرزند مولانا عبدالحفیظ مکی نے جامعہ اسلامیہ علامہ عبدالغنی ٹائون میں جمعہ کا خطبہ دیا اور سینکڑوں افراد نے جمعہ پڑھا ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں