چمن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ،شہری شدید مشکلات سے دوچار

بدھ 2 اکتوبر 2019 20:32

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2019ء) بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے بجلی کی طویل بریک ڈائون سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ کاروباری حلقے شدید متاثر ہے بجلی کے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بندش کے شکار ہے جس کی وجہ سے گھروں اور مساجدوں میں وضو تک کا پانی نافذ ہوگیا ہے عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ دوسری ٹینکر مافیاں کی چاندنی ہوگئی فی ٹینکر5سو سے بڑھ کر ہزار روپے تک تجاوز کرگیا اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھریلوں صارفین شدید مشکلات کے شکار ہوگئے ہیں جس پر چمن کے شہریوں حمزہ شیخ زادہ ،مہربان خان، عصمت اللہ،عجب ساروان،نصیب اللہ اوردیگرنے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے اعلیٰ حکام کو بارہا آگاہ کیاجاچکاہے مگر تاحال کوئی ایکشن نہیںلیاجارہاہے لہٰذا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پا کر چمن کے عوام پر رحم کیا جائے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں