ّ پاک افغان سرحد کی بندش اور لاک ڈائون ،چمن میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہوگئے

ض* لاک ڈائون نے تاجروں کی کمر توڑ دی ، مارکیٹ اور دوکان مالکان سے کرایہ معاف کرنے کی اپیل کرتے ہیں ، حکومت عوام کے مختلف ٹیکس معاف کریں،مظلوم اولسی تحریک کے زیر اہتمام حلف برداری تقریب سے مقررین کا خطاب

اتوار 5 اپریل 2020 19:25

oچمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2020ء) پاک افغان سرحد کی بندش سے اور چمن شہرمیں لاک ڈائون سے ایک بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں جو تاجر ہر روز پاک افغان سرحد کو عبورکرکے کچھ کماکر اپنے خاندان کی کفالت کررہے تھے وہ آج کل نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں لاک ڈائون نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے مارکیٹ اور دوکان مالکان سے کرایہ معاف کرنے کی اپیل کرتے ہیں جبکہ حکومت عوام کے مختلف ٹیکس معاف کریں ان خیالا ت کااظہار مظلوم اولسی تحریک کے زیراہتمام نئے ابتدائی یونٹ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم اولسی تحریک کے قائم مقام صدر حاجی فیض اللہ خان اچکزئی ،جنرل سیکرٹری صادق اچکزئی ،حاجی باری اچکزئی ،ذوالقرنین باچا ،مشتاق پٹھان ،عبدالخالق ،ملک حبیب اللہ اچکزئی ،ظاہر شاہ اوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ مظلوم اولسی تحریک کی جانب سے گھرگھر یونٹ سازی کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہیں حلف برداری تقریب میں مظلوم اولسی تحریک کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے مزیدکہاکہ چمن کے عوام کا روزگار کاسب سے بڑی وسیلہ صرف پاک افغان سرحد ہیں کیونکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں زراعت مکمل طورپر تباہ ہوچکی ہیں اور نہ کوئی فیکٹری ہیں اورنہ ہی روزگار کاکوئی اور وسیلہ ہیں جبکہ یہاں پر مختلف سرکاری پوسٹوں پر دیگر اضلاع کے افراد تعینات ہیں جس کی وجہ سے ہمارے شہرکے نوجوان ایم اے اور ایم ایس سی کرکے بارڈر پر روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں جبکہ پاک افغان سرحد کی بندش سے شہرمیں روز بروز ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہیں اور شہری ایک طرح کے محصور ہوگئے ہیں چمن شہرمیں لاک ڈائون سے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ہیں اور چمن کے مارکیٹ اور دوکانوں کے مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہنے کے کرایہ معاف کریں اور حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے بجلی اوردیگر بل معاف کرائے تاکہ عوام مزید مایوسی سے بچ سکے انہوںنے مزیدکہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کیلئے ابھی سے رمضان پیکیج کے نام پر خوردنی اشیاء اوردیگر ضروریات زندگی کی چیزیں مہیاء کریں تاکہ عوام لاک ڈائون کی صورتحال میں بھی پرسکون اپنے گھروں میں زندگی گزار سکے کیونکہ مظلوم اولسی تحریک مظلوم عوام کی ترجمان جماعت ہیں جو ہرفورم پر مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرتی رہے اور مظلوموں کی ترجما ن بنے گی انہوںنے مزیدکہاکہ صحت کے شعبے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کام نہیں ہواہیں صرف ایک سول ہسپتال چمن جوکہ پچاس سال پہلے چمن کے عوام کیلئے بنایاگیا ہیں اسوقت چمن کی آبادی ہزاروں میںتھی جبکہ موجودہ آبادی لاکھوں میں ہیں جوکہ صحت کی سہولیات سے مکمل طورپر محروم ہیں اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فعال کرکے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کو سستا صحت کی سہولیات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں