چمن،بی آئی ایس پی احساس رجسٹریشن کے نئے سینٹر کا افتتاح

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:31

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) بی آئی ایس پی احساس رجسٹریشن کے نئے سینٹر کا افتتاح کر دیاگیا تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل اور نادرا آفیسر مقصود خان نے کیا چمن احساس رجسٹریشن کے نئے سینٹر کے قائم کرنے میں ڈی جی بلوچستان بی آئی ایس پی اویس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل کی زیاتی دلچسپی رہی ہیں جس پر عوام نے ان شکریہ ادا کیا احساس رجسٹریشن سینٹر بی اینڈ آر آفس کے قریب کھولا گیا پروگرام سٹاف کی جانب سے عوام کو اپیل کی گئی کہ جلد سے جلد بی آئی ایس پی آفس سے رابطہ کریں پروگرام کے حوالے سے تمام رجسٹرڈ خواتین و مرد حضرات کو عرصہ دراز سے مشکلات درپیش تھی جن کا یہ مسلہ حل کر دیا جائے گا اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام جمشید خان نے کہا ہے کہ مذکورہ سینٹر سے وہ لوگ بھی فوری طور رجوع کریں جن کا سروے نہیں ہوا ہے یا سروے میں رہ گئے ہیں ان کیلئے دفتر میں اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور جن کا سروے ہو چکا ہے وہ بھی ریگولرشپ کیلئے اپنی تصدیق دفتر ہذا سے کروا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں