چمن، موجودہ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں خود مختار نہیں،سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری

موجودہ حکومت تاریخ کی وہ واحد حکومت ہے جس نے ساری ترقی صرف سوشل میڈیا پر کی ہے،نااہل حکومت نے ملکی ترقی کا سفر روک دیا ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علما اسلام

جمعہ 4 جون 2021 00:04

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شہید اسلام مولانا محمد حنیف کے جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پالیسیوں کی تشکیل میں خود مختار نہیں موجودہ حکومت تاریخ کی وہ واحد حکومت ہے جس نے ساری ترقی صرف سوشل میڈیا پر کی ہے اور سارے پراجیکٹس بھی صرف ٹویٹس پر ہی بنائے ہیں نااھل حکومت نے ملکی ترقی کا سفر روک دیا ہے غریب کو غریب تر کر دیا لوگ مہنگائی بے روز گاری کی چکی میں پھنس گئے آٹا چینی دوائی سمیت عوام کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بدترین اضافہ قیامت لارہا ہیجعلی اعدادوشمار مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں جھوٹے اور جعلی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے اور ٹویٹوں کا چکر مہنگائی کے خونی چکر کو ختم نہیں کرسکتا پی ٹی آئی کی تین سال کی کارکردگی انتہائی مایوس کن عوام اور ملک دشمن انھوں نے کہا کہ سچائی پسند صحافیوں کی زبان بندی سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ موجودہ حکومت آمرانہ پالیسیوں پر کاربند ہے آزادی حق رائے دہی پر قدغن لگانا شکستہ اور ناکام حکمرانوں کی نشانی ہے لوگوں کی زبان بندی کر کے سچائی کو نہ دبایا جا سکتا ہے نہ چھپایا جا سکتا اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے رہنما ایاز احمد بنگلانی مولانا ثنااللہ محمد ادریس مولانا فدا علی ودیگر موجود تھے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں