اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا ڈی ایچ کیو اسپتال چمن کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 23:21

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) قائم مقام گورنر واسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق خان اچکزئی نے بدھ کو ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر ایمل خان مندوخیل اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرشید ناصر نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر راجہ اطہر عباس، ڈی پی او شاہد جمیل کاکڑ ،ڈسٹرکٹ نائب چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی، ڈپٹی میئر مطیع اللہ ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عطاء اللہ ،ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف شریک تھے ۔

اس موقع پر ڈی ایچ او اور ایم ایس نے بریفنگ دی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ڈیوٹیوں میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے آوٹ آف ڈسٹرکٹ ڈاکٹرز کے لئے بنائے گئے کوارٹرز لوکل اسٹاف کو دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا کہ دو دن کے اندر اندر لوکل اسٹاف سے یہ رہائشی کوارٹرز خالی کرائے جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی اورچوکیدار کی کمی پورا کرنے کے لئے فوری طور پر خالی آسامیوں کی تشہیر کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرانہ زنانہ اسپتال میں قائم مادر چائلڈ ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیاد ی اور تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور ہدایت کی کہ صحت کے اداروں کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر جلد سے جلد حل کئے جائیں اور ہماری حکومت کی اولین ترجیح صحت کے شعبے میں عوام کو ہر سہولت مہیا کرنا ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں