ز*مدرسہ بحرالعلوم چمن کے جامع مسجد نور میں ختم قرآن تقریب 4 اپریل کو ہوگا

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) مدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے ناظم تعلیمات حافظ سیف الرحمٰن صدیق نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے جامع مسجد نور گھوڑا ہسپتال روڈ چمن میں تکمیل اور ختم القرآن الکریم کی تقریب بتاریخ 4 اپریل 2024 بروز جمعرات بوقت بعد نماز عشاء منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ختم قرآن سے مدرسہ عربیہ بحرالعلوم چمن کے مہتمم مولانا حافظ محمد صدیق مدنی اور استاد القراء قاری حافظ محمد ھارون سلیمان خیل خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ تمام اہل محبت حضرات سے اس بابرکت مجلس میں شرکت کرنے کی اپیل ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں