فلم ’’فنٹاسٹک بیسٹس 3 ‘‘ عکسبندی، جونی ڈپ کی امبر ہرڈ کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں تاخیر کی درخواست دائر

بدھ 2 ستمبر 2020 13:20

رچمنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2020ء) ہالی وڈ اداکار جونی ڈپ نے ’’فنٹاسٹک بیسٹس‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کی عکس بندی کے لیے اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف مقدمے کی کارروائی میں تاخیر کی درخواست دائر کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جونی ڈپ نے گزشتہ سال مارچ میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں جنسی تشدد کے خلاف مضمون لکھنے پر اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا تھا ۔

(جاری ہے)

انکی اہلیہ نے اس مضمون میں اپنے شوہر کا نام نہیں لکھا تھا ۔ ٹرائل آئندہ سال11تا 28 جنوری تک ہونا ہے لیکن جونی ڈپ نے آئندہ ماہ سے لندن میں شروع ہونے والی فلم ’’فنٹاسٹک بیسٹس 3 ‘‘ کی عکس بندی کے لیے ورجینیا عدالت میں مقدمے کی کارروائی آئندہ سال مارچ اور جون کے درمیان کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جبکہ دائر درخواست کے مقدمے کی سماعت 11 ستمبر سے شروع ہو گی، فلم کی عکس بندی آئندہ سال فروری کے آخر تک مکمل ہو گی۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں