میٹرک کے امتحانات میں نقل کے رجحان کوختم کیلئے میرٹ کی بنیاد پرامتحانی عملہ تعینات کیاگیاہے،حمیداللہ جان

جمعرات 9 مارچ 2017 15:12

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاورکے کنٹرولر امتحانات حمیداللہ جان نے کہاہے کہ اس سال میٹرک کے امتحانات میں نقل کے رجحان کوختم کیلئے میرٹ کی بنیاد پرامتحانی عملہ تعینات کیاگیاہے۔سکیورٹی کے لئے بھی وزیراعلیٰ ،گورنر،آئی جی اورمختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ کوتحریری طورپرآگاہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے چارسدہ میں میٹرک امتحانات پرمتعین سپرٹنڈنٹس اورڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے لئے تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس سال میٹرک کے سالانہ امتحانات میںڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدوارحصہ لیں گے جس کے لئے پشاوربورڈ کی جانب سے پشاور،چارسدہ،چترال ،ایف آرپشاور،مہمندایجنسی اورخیبرایجنسی مجموعی طورپر623امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں