انجمن تاجران ساہیوال کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

منگل 29 اکتوبر 2019 16:31

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) انجمن تاجراں ساہیوال کے نمائندہ وفد نے شیخ محمد چوہان اور علی شکور چودھری کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تاجروں کے ایک گروپ کی طرف سے ہڑتال کے اعلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے یقین دلایا کہ انجمن تاجراں کا منگل اور بدھ کو ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنا کاروبار حسب معمول جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے تاجروں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور یقین دلایا کہ انتظامیہ کاروبار کھلے رکھنے والے تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور زبردستی دکانیں بند کرانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں