کامسیٹس یونیورسٹی کے 20 طالب علم '' سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ فار ینگ ویمن اینڈ گرلز '' کے لیے منتخب

بدھ 5 اپریل 2023 19:11

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2023ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے 20 طالب علموں کو '' سکاٹ لینڈ پاکستان اسکالرشپ فار ینگ ویمن اینڈ گرلز 202223'' کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ سکاٹش حکومت کے اس اسکالرشپ کا مقصد پاکستان میں پسماندہ خواتین کو فوڈ و ہیلتھ سائنسز اور STEM شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ پروگرام کی مدت کے لیے تمام ٹیوشن فیس، رہائش کے اخراجات اور سفری اخراجات فراہم کرتی ہے۔ یہ وظیفہ پاکستان کی ان طالبات کے لیے ہے جنہوں نے فوڈ سائنسز اور STEM فیلڈ میں اپنی 12 سال کی تعلیم مکمل کی ہے اور بیچلر پروگرام میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد ظفر نے وظیفہ حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی ہے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں