بورے والا روڈ پر ڈاکوں کی گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ ،ایک نوجوان جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 29 مئی 2023 22:00

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) بورے والا روڈ پر ڈاکوں کی گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کے نتیجے میںایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 18/11-Lکے رہائشی وقار اور عمیر غازی آباد سے اپنی دکان بند کر کے کیری ڈبہ پر سوار اپنے گھر آ رہے تھے کہ اڈا11 ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار وقار اور عمیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی پہنچایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر وقار کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے،۔

پرانی چیچہ وطنی میں بھی ڈکیتی کی وردات میں مسلح ڈاکوں نے ایک دکان میں گھس کر ک رضوان نامی دکاندار سے ایک لاکھ50ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں