پولیس امن وامان قائم رکھنے کیلئے کوشاں ہے، آر پی او ساہیوال

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:34

چیچہ وطنی۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہاہے کہ پولیس معاشرے سے جرائم کے خاتمے اورامن وامان قائم رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،ہر تھانے کے ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے، بدھ کو یہاں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کر رہی ہے اور اس پر کسی قسم کا سیاسی اثر ورسوخ نہ ہے، آر پی او نے کہا ریجن بھر سے تجاوزات اور قبضے واگزار کرائے جا رہے ہیں اور قبضہ گروپوں و قابضین کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، آرپی او نے اس موقع پر سائلین کے مسائل بھی سنے اور بعض درخواستوں پر ضروری احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں