ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں تمام سہولیات فراہم کرینگے ، کمشنر ساہیوال

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:25

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انو ر بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ حکومت کے وژن کے مطابق غریب مریضوں کو علاج معالجے کی بہترسہولت میسر آ سکی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر سے بات چیت کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ضروری انتظامی اقدامات سے ہی ہسپتال میں سروس ڈیلوری کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے انہیں انتظامیہ کی بھر پور مدد فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں