شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او ساہیوال

منگل 15 جنوری 2019 17:02

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) دستیاب وسائل کو بروئے کا رلا کر شہریوں کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، ضلع کی70فیصد نفری کو آپریشنل ڈیوٹیز پر مامور کر دیا گیاہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے مقامی صحافیوں کے وفد سے گفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافی کا قلم معاشرے کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

صحافی درست حقائق پر مبنی خبر وں کی اشاعت یقینی بنائیں۔معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام طبقہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں صحافی برادری، انجمن تاجران اور علماء کرام کا کرداربہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ملوث،منظم جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری کی صورت میں کافی کامیابیاں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔گشت کو مزید فعال بنانے کے لئے پولیس کی ناکارہ گاڑیوں کو ٹھیک کروا کر آن روڈ کیا جارہا ہے۔شادی بیاہ پر آئش بازی اورہوائی فائرنگ کر نے والوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔آخر میں انہو ں نے کہا کہ دفتر پولیس میں شکایات لے کر آنے والے شہریوں کے لئے علیحدہ کمرہ بنا دیا گیا ہے جہاں پر انہیں عزت واحترام کے ساتھ بٹھا کر خود ان کی شکایات سنتا ہوں۔ انفارمیشن ڈیسک کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی سنٹر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں