رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں آر پی او ساہیوال

بدھ 20 مارچ 2024 10:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے ریجن بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں اور مساجد اور امام بارگاہوں پرسیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، اپنے دفتر میں منعقدہ پولیس افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہانگہبان رمضان پیکج میں شہریوں کی مدد کیساتھ ساتھ انکی حفاظت کے بھی مؤثر انتظامات کئے جائیں،اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں